جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اقوام متحدہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 50 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے جبالیا کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر فضائی حملے  سے 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں، تازہ فضائی حملہ جبالیا کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر کیا گیا، جس میں 50 فلسطینی شہید ہوئے۔

وسطی غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر بھی بم باری کی گئی، جس میں 4 افراد شہید ہوگئے۔

اس معصوم بچی سے مل کر ہر شخص اداس نظر آرہا ہے۔

خان یونس میں عمارت پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی بمباری اور حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے زیاہ ہوگئی ہے۔

 اسرائیل نے جنوبی علاقے سمیت پورے غزہ میں حماس کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے  ہوئے کہا کہ جنوب میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے درست وقت کا انتظار ہے۔

اسرائیل نے مغربی کنارے پر بھی حملوں میں اضافہ کردیا، نابلس میں عمارت پر حملے میں 5 افراد شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.