جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں 5 ہزار بچوں سمیت فلسطینی شہدا 12 ہزار سے متجاوز

غزہ کے باشندے اسرائیل کی جاری جارحیت کے دوران پناہ کی تلاش کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار زائد ہوگئی۔

اے ایف پی کی خبر کے مطابق غزہ حکام نے بتایا کہ  شہید ہونے والے افراد میں سے 5ہزار بچے اور 3 ہزار 3سو خواتین  کے سمیت 12 ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے محصور غزہ کی پٹی میں طبی سہولیات پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جاری اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے الشفاء اسپتال میں گزشتہ دو دنوں کے دوران  تمام مریض شہید  ہوگئے ۔

وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق، غزہ کی پٹی کی اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے بجلی کی موجودہ بندش کی وجہ سے اہم طبی آلات نے کام کرنا بند کر دیا، مریضوں نے آخری سانس لی۔

دریں اثنا، الجزیرہ نے الشفا کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 7000 افراد جن میں مریض، اسپتال کا عملہ اور شہری شامل ہیں، اس وقت اسپتال کے اندر پھنسے ہوئے ہیں، اس وقت اسرائیلی فورسز کی جانب سے اسپتال کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد ایک انسانی بحران کا سامنا ہے۔

You might also like

Comments are closed.