جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل کا اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے پناہ گزیں اسکول کیمپ پر حملہ، 200 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی ریاست اسرائیل کی قابض فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے پناہ گزیں اسکول کیمپ پر بمباری کردی، جس کے نتیجے میں تقریباً 200 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد پناہ گزیں کیمپ میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں نظر آ رہی ہیں۔ اسکول کیمپ میں سیکڑوں کی تعداد میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے دھمکی کے بعد غزہ کے الشفا اسپتال کو خالی کرنے کا عمل جاری ہے، جس کے بعد فلسطینیوں کی زندگی کو نئے خطرات لاحق ہو گئے ہیں جب کہ عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج صبح دھمکی دی تھی کہ الشفا اسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کردیا جائے ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ الشفا اسپتال میں ڈاکٹرز، زیر علاج مریض، زخمی اور بڑی تعداد میں خواتین و بچوں سمیت فلسطینی پناہ گزیں موجود ہیں، جنہیں اسپتال سے نکالا جا رہا ہے۔

 

طبی ذرائع کے مطابق ایمبولینسوں اور گاڑیوں کی غیر موجودگی، ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے مختصر وقت میں اسپتال کو خالی کرنا ممکن نہیں ہے۔ الشفا اسپتال میں کم و بیش 7 ہزار سے زیادہ افراد موجود ہیں۔

You might also like

Comments are closed.