جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صہیونی فوجیوں کی بمباری: الشفا اسپتال کے آئی سی یو میں تمام مریض شہید

بیت المقدس : صہیونی فوجیوں نے  غزہ کے محاصرے  میں طبی امدادبند کردی تھی، جس کے نتیجے میں الشفا اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج تمام مریض  شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الشفا اسپتال کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کی مسلسل بمباری کی وجہ سے ادویات اور ایندھن وغیرہ کے ذخائرتباہ ہوگئے تھے، جس  کے باعث آئی سی یو کے تمام مریض شہید ہو گئے

الشفااسپتال کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں 7 ہزار مریض تاحال موجود ہیں صہیونی فوجیوں کی مسلسل بمباری کی وجہ سے باہر لے کر نہیں جاسکتے،اگر فوری طور پر باہرسے طبی امداد نہ ملیں تو چندگھنٹو بعد اسپتال میں موجود مریض دنیا سے رخصت ہوجائیں گے، اب تک اسپتال میں 77 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی ادارے اسرائیلی بمباری پر شروع سے اب تک صرف مذمتی بیان ہی دے رہے ہیں، روس اور یوکرین کی جنگ میں عالمی اداروں نے فوری طور پر روس پر پابندیاں عائد کی تھیں لیکں اسرائیل  کی طاقت کے آگے عالمی ادارے خاموش ہیں۔

You might also like

Comments are closed.