سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پر انتخاب آج ہوگا۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
آج اسلام آباد کی دو، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ پنجاب کی تمام گیارہ نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
صوبوں کی نشستوں پر ارکانِ صوبائی اسمبلی اور اسلام آباد کی نشستوں پر ارکانِ قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔
مجموعی طور پر جنرل نشستوں پر 39 امیدوار، خواتین نشستوں پر 18، ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر 13 اور اقلیتوں کی نشستوں پر 8 امیدوار میدان میں ہیں۔
سینیٹ انتخابات کا بڑا مقابلہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر یوسف رضا گيلانی اور عبدالحفیظ شیخ کا ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو اپوزيشن اتحاد پی ڈی ایم کی حمایت حاصل ہے جبکہ تحریک انصاف کے عبدالحفیظ شیخ کو حکومتی اتحاد کی سپورٹ ہے۔
Comments are closed.