حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر 11 بجے سے 3 بجے تک پابندی عائد کردی ہے۔
وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کردیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں جزوی طور پر واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹیلی گرام کی سروسز بند کردی گئی ہیں۔
حکومتی فیصلے کے سامنے آتے ہی صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ختم ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شدت پسند عناصر سوشل میڈیا ملک کیخلاف منفی پروپگنڈہ پھیلانے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔
وزارتِ داخلہ کا سوشل میڈیا سائٹس کو بند کرنے کا مقصد اس پروپگنڈے کی روک تھام ہے۔
Comments are closed.