ملکی وقار کی خاطر کھیلوں کے شعبے میں انقلاب وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی ہم آہنگی کے نو منتخب کنوینر سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہی۔
اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے پہلے اجلاس میں اُنہوں نے پارٹی لائن سے آگے بڑھ کر کھیل کے میدان میں پاکستان کی سابقہ عظمت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی یقین دہانی کرائی۔
سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس کام میں کمیٹی کی مدد کرے تاکہ پاکستان کا سافٹ امیج دنیا میں اجاگر کیا جا سکے۔
Comments are closed.