جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملکی مبصرین و میڈیا کیلئے عام انتخابات کے مشاہدہ کا طریقہ کار جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملکی مبصرین و میڈیا کےلیے عام انتخابات کے مشاہدہ کا طریقہ کار جاری کردیا۔

ای سی پی نے عام انتخابات کے مشاہدہ کےلیے 11 نکاتی  طریقہ کار جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر، صوبائی الیکشن کمشنرز اور ڈی آر اوز ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کرسکیں گے۔

میڈیا، این جی اوز اور مبصر اداروں کو انتخابی مشاہدہ کی اجازت ہوگی، مبصرین ایکریڈیٹیشن کارڈز کی درخواست شیڈول جاری ہونے کے بعد دے سکیں گے۔

مبصرین کے اداروں کے سربراہان بیان حلفی جمع کرائیں گے، مبصرین کا مکمل بائیوڈیٹا، تصاویر، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیز دینا ہوں گی۔

مبصرین ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی کرائیں گے اور وہ انتخابی و سیکیورٹی عملے سے تعاون کے پابند ہوں گے۔

 مبصرین اور ان کے ادارے انتخابی عمل پر مشاہدہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.