ملکی زرِمبادلہ ذخائر 18 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 26 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 26 کروڑ ڈالر کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 28 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کم ہوکر 16 ارب 80 کروڑ ڈالر رہے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 41 کروڑ ڈالر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.