being honest about wanting hookup reddit hookup Monmouth Junction NJ hookup Wyoming hookup Stafford CT

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایلیمنیٹر 1: اسلام آباد یونائیٹڈ 5 وکٹوں سے کامیاب، پشاور زلمی آؤٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے ایلیمنیٹر 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے آؤٹ کردیا۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا تھا جو یونائیٹڈ نے آخری اوور میں حاصل کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بننے والے ایلکس ہیلز نے 62 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ 

زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے پہلے کامران اکمل اور پھر شعیب ملک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، دونوں نے بالترتیب 58 اور 55 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ حسین طلعت نے 28 اور محمد حارث نے 12 رنز کے ساتھ اس ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز کے کوٹہ میں 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں شعیب ملک اور حسین طلعت کی وکٹیں بھی شامل تھیں۔

ان کے علاوہ یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

ایک روز قبل ہونے والے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو باآسانی شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ 

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں ہیں۔

میچ کی منصوبہ بندی پر بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ پہلے 2 اوورز میں کنڈیشن دیکھنے کے بعد پلان بناتے ہیں۔ 

اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ 170 رنز سے زیادہ کا ہدف دیں۔

پلیئنگ الیونز: 

وہاب ریاض کی قیادت میں اترنے والی پشاور زلمی کی ٹیم کامران اکمل، بینی ہوویل، محمد حارث، شعیب ملک، حسین طلعت، حیدر علی، خالد عثمان، سلمان ارشاد، یاسر خان اور علی ماجد شامل تھے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو آج کپتان مستقل کپتان شاداب خان دستیاب ہیں اور ان کی قیادت میں حریف ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے ایلکس ہیلز، ولس جیک، آصف علی، اعظم خان، لیام ڈاسن، فہیم اشرف، حسن علی، اطہر محمود، زاہد محمود اور وقاص مقصود شامل تھے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.