hookup Suplee PA st louis hookups reddit galaxy s10 stereo hookup burley bike hookup hookup Cragsmoor New York edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری اور سراج الحق میں دلچسپ مکالمہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی، جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے رہنماؤں کا تعارف کرواتے ہوئے رخسانہ بنگش کا بھی تعارف کروایا، سراج الحق نے رخسانہ بنگش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ انہیں جانتے ہیں۔

جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نےاس کو کہا تھا برقعہ پہن، زرداری کےجواب پر محفل میں قہقہے لگ گئے۔

ملاقات کے دوران سراج الحق نے اپنی قید کے دوران کا واقعہ بھی سنایا، جس میں انہوں نے کہا کہ پشاورجیل میں پیپلز پارٹی کے وزیر جیل خانہ جات قمر عباس ملنے آئے۔

سراج الحق نے کہا کہ جب میں جیل کےدورے پر گیا تو وہ جیل کے اسی کمرے میں قید تھے۔

آصف زرداری نے سراج الحق سے  سندھی میں بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ اپنے شوق سے عدم اعتماد نہیں لارہے، ان پر چھوڑدیا تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.