ملکہ الزبتھ سے زیادہ جاپان کے سابق وزیراعظم کی آخری رسومات پر خرچہ کیا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کی سرکاری طور پر آخری رسومات پر 1.66 ارب ین خرچ کئے جائیں گے جو کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پر ہونے والے خرچے سے زیادہ ہے۔
جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کی آخری رسومات اگلے ہفتے ادا کی جائیں گی۔
چیف کیبنٹ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور دیگر خرچوں کے بعد یہ لاگت 1.7 بلین ین تک پہنچ سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شنزو آبے کی آخری رسومات پر اتنی بڑی رقم خرچ کیے جانے پر جاپانی حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ دوم کی آخری رسومات پر 6 بلین پونڈ خرچ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے پر 8 جولائی کو انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں سابق جاپانی وزیراعظم ہلاک ہوگئے تھے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Comments are closed.