بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کیلئے ہزاروں افراد کی طویل قطار

آنجہانی ملکۂ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد ویسٹ منسٹر کے باہر طویل قطار بنائے ہوئے ہیں۔

گھنٹوں تک لائن میں انتظار کرنے والی ایک برطانوی خاتون نے ملکہ سے محبت کا انوکھا انداز پیش کرتے ہوئے بازو پر آنجہانی ملکہ کا ٹیٹو بنوا لیا۔

رپورٹس کے مطابق ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا۔

ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج نے پریڈ کی جبکہ ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

دعائیہ تقریب میں شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔ ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو مکمل ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.