بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انقلاب دستک دے رہا ہے، الیکشن کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے، فوری انتخابات تحریک انصاف کی نہیں ملک کی ضرورت ہیں، انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، پُرامن انتخابات کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے۔

اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کی کابینہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے کابینہ ارکان کو پنجاب کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پرویز الہٰی عملی سیاستدان ہیں، ہمیں بھرپور ساتھ دینا ہے، پنجاب میں تحریک انصاف سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل کی توقع کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے مؤقف پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.