بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی میعاد ایک سال بڑھا دی

سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے اپنے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ایس ایف ڈی کے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی میعاد 5 دسمبر 2022ء کو پوری ہو رہی ہے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ایس ایف ڈی نے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی میعاد ایک سال بڑھادی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈ فارڈیولپمنٹ کے فیصلے کے بعد 3 ارب ڈالر ڈپازٹ پاکستانی زر مبادلہ کا حصہ ہیں۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ایس ایف ڈی کی جانب سے ڈپازٹس کی میعاد ایک سال بڑھانا پاک سعودی مضبوط خصوصی تعلقات کا عکاس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.