بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ الزبتھ کا تابوت لیجانے والی پرواز کو 60 لاکھ افراد نے ٹریک کیا، ریکارڈ قائم

ملکہ الزبتھ دوئم کی میت خصوصی طیارے میں ایڈنبرا سے نارتھولٹ کے لیے روانہ کی گئی تو طیارے کے آن ہوتے ہی دنیا بھر سے 60 لاکھ سے زائد لوگوں نے اس پرواز (KRF01R) کو ٹریک کیا۔

اس خصوصی پرواز کے لیے رائل ایئر فورس کا بوئنگ سی17 اے طیارہ استعمال کیا گیا۔ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری پرواز کے حوالے سے فلائٹ ٹریکنگ کے اعداد و شمار نے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق بوئنگ سی 17 اے کے ٹرانسپونڈر کے آن ہونے کے بعد پہلے ایک منٹ میں 6 ملین لوگوں نے پرواز کو فالو کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بدقسمتی سے فلائٹ ریڈار کے پلیٹ فارم کے استحکام کو متاثر کیا۔

ریڈار انتظامیہ کے مطابق ملکہ کے طور پر اپنی پہلی پرواز کے 70 سال بعد ملکہ الزبتھ دوم کی آخری پرواز فلائٹ ریڈار کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی پرواز ہے۔

انتظامیہ کے مطابق انہوں نے اپنی سائٹ پر نئے صارفین کو شامل کرنے کی شرح کو محدود کرنے کے لیے اضافی پلیٹ فارم کنٹرولز کو فعال کیا۔

پرواز کے دوران 4.79 ملین لوگوں نے پرواز کے ایک حصے کو فالو کیا جبکہ اور فلائٹ ریڈار منتظمین نے پرواز سے متعلق 76.2 ملین یوزرز کی درخواستوں پر کارروائی کی۔

پرواز کی مقبولیت کی بنا پر فلائٹ ریڈار نے ایڈنبرا سے نارتھولٹ تک ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت کو لے جانے والی پرواز کا پلے بیک بھی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.