بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیاکپ: کرک انفو کی ٹیم سے رضوان نظر انداز

ایشیاکپ 2022 کے اختتام  کے بعد کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں ایونٹ کے ٹاپ اسکورر محمد رضوان شامل نہیں کیا گیا۔

کرک انفو کی اعلان کردہ ٹیم میں 4 سری لنکن، 3 پاکستانی، 2 بھارتی اور 2 افغان کرکٹر شامل ہیں، سری لنکا کے داسن شناکا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 

کرکٹ کی ویب سائٹ نے جن کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے ان میںپاکستان کے محمد نواز، حارث رؤف اور نسیم شاہ، سری لنکا کے داسن شناکا، کوشل مینڈس، بھانوکا راجاپکسے، واہندرو ہسرانگا، بھارت کے ویرات کوہلی، بھنیشور کمار اور افغانستان کے رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران شامل ہیں۔

محمد رضوان نے ایشیا کپ میںسب سے زیادہ 281 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی رہے جنہوں نے 276 رنز اسکور کیے تھے۔

سوشل میڈیا پر کرک انفو کی ٹیم میں محمد رضوان کو شامل نہ کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.