بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک اور لڑکی کی نسیم شاہ سے اظہارِ محبت کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے محبت کا اظہار کرنے والی ایک اور لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنی ہوئی ہے اور کہہ رہی ہیں کہ پاکستان کی کارکردگی نے بہت مایوس کیا۔

ویڈیو میں آگے چل کر وہ لڑکی قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر سے محبت کا اظہار کرتی ہیں اورکہتی ہیں کہ نسیم شاہ میری محبت ہے، میں اس سے پیار کرتی ہوں۔

لڑکی نے یہ بھی کہا کہ میں نسیم شاہ کو بہت سارے میسجز کیے مگر اس نے کسی کا جواب نہیں دیا،میں پھر بھی کہوں گی کہ اس نے بہت زبردست کھیلا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے بھارتی لڑکی نندی گپتا نے محبت کا اظہار کیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے بھارتی لڑکی نندی گپتا نے محبت کا اظہار کر دیا۔

بھارتی لڑکی نے کہا تھا کہ نسیم سے شادی کا پوچھوں گی، اگر کبھی ذاتی طور پر ان سے ملی تو بے ہوش ہو جاؤں گی، ان کے لیے پاکستان جانے کو بھی تیار ہوں۔

نندی گپتا کا یہ بھی کہنا تھاکہ میں دبئی میں رہتی ہوں لیکن اسٹیڈیم نسیم شاہ کو دیکھنے آتی ہوں، میں نےان کو انسٹا گرام پر میسج بھی کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.