بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ ملکہ الزبتھ کی یاد میں پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو ان کی پسندیدہ قیام گاہ ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

شاہ چارلس ان کی بادشاہت کے خاتمے کا رسمی اعلان کریں گے جس کے بعد شاہی سُنار ملکہ کا تاج ان کے تابوت سے ہٹا دیں گے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات برطانیہ بھر کے 125 سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات برطانیہ بھر کے 125 سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

برطانوی حکومت کے مطابق پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی آخری رسومات دیکھنے کے لیے اسکرینیں لگائی جائیں گی۔

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کو ٹی وی چینلز پر بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کو پوتے، پوتیوں کی جانب سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، شہزادہ ولیم نے قیادت کی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.