ڈی آئی جی حیدر آباد پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ملزم فوری طور پر گرفتار ہوجاتا تو عصمت جمیل کی جان بچ جاتی۔
دادو میں میڈیکل کی طالبہ ڈاکٹر عصمت جمیل کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر ڈی آئی جی حیدرآباد نے میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں جھوٹے نکاح نامے کی بات ثابت ہوگئی ہے، امید ہے جلد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
ڈی آئی جی حیدر آباد نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات میں 3 دن کا وقفہ کیوں آیا، اس پہلو کو خود دیکھوں گا، اس معاملے میں کہیں نا کہیں پولیس کی سستی شامل رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ ملزم فوری طور پر گرفتار ہوجاتا تو عصمت جمیل کی جان بچ جاتی۔
Comments are closed.