بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سانحہ مری: شازیہ مری کا فواد چوہدری سے استعفیٰ کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ مری سانحے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کریں گے، حکومتی بے حسی حد سے تجاوز کرچکی ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن میں ہوتے چھوٹی چھوٹی باتوں پر استعفے مانگتے اور جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتے تھے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ اب مری واقعے پر کمیشن کے قیام سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ ہم حکومت کی بنائی گئی کمیٹی پر عدم اعتماد کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن قیادت کو سانحہ مری سے متعلق چیلنج دے دیا۔

اس موقع پر شازیہ مری نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے استعفیٰ اور چیف سیکریٹری پنجاب کی معطلی کا مطالبہ کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی زبان بندی کی جائے اور جن وزراء نے سانحہ مری پر غیر ذمے دارانہ ٹوئٹس کیں اُن کے خلاف انکوائری کی جائے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ مری پر فوری طور پر عدالتی کمیشن بنایا جائے جو ذمے داروں کا تعین کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.