بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریدکے: شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی 4 ساتھیوں سمیت گرفتار

پولیس نے مریدکے کے نواحی گاؤں میں تین روز قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قتل میں ملوث مقتول نعیم مسیح کی بیوی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مریدکے کے نواحی گاؤں لدھیکے غربی میں مقتول نعیم مسیح کی لاش اس کے گھر کے قریب گلی سے ملی تھی، مقتول کو سر میں اینٹیں مار کرقتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے دوست اور اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کی بیوی کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کیا جس کے بعد واردات میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی ملزمہ کی نشاندہی پر گرفتار کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.