نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
سپریم کورٹ میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر کی ضمانت کے کیس کی سماعت 3 رکنی بینچ کرے گا۔
اس بینچ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین سے متعلق سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
نور مقدم قتل کیس میں گرفتار کیے گئے ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر نے ضمانت کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
Comments are closed.