80 hookup hookup hotshot mature hookup Uniondale daty hookup hookup Mount Ephraim

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپنی وزارت اعلیٰ میں وکلا کو مفت طبی سہولتیں دیں، پرویز الہٰی

قائم مقام گورنرپنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پٹرولنگ پوسٹوں کا نظام بنایا۔

ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کے وفد سے گفتگو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن پٹرولنگ پوسٹوں کے قیام کا ہدف پورا ہونے دیتی تو آج ہمارے دیہات اور شہری علاقے جرائم سے محفوظ ہوتے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں وکلا کو مفت طبی سہولتیں دیں مگر شہباز شریف دور میں وکلا کو دی جانے والی سہولت کو بند کردیا گیا۔

قائمقام گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وکلا کو ان سہولتوں سے محروم کرنا امتیازی سلوک ہے، موجودہ حکومت فوری طور یہ سہولتیں بحال کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کیلئے وکلا کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.