اسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کی نشاندہی پر 3 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔
گزشتہ روز جیو نیوز سے گفتگو میں نور مقدم کے ڈرائیور خلیل نے بتایا تھا کہ نور مقدم نے اُن سے 7 لاکھ روپے منگوائے تھے مگر وہ ظاہر جعفر کے گھر 3 لاکھ روپے لے گئے تھے۔
ڈرائیور نے مزید بتایا کہ 3 لاکھ روپے لینے کے نور مقدم گھر سے باہر نہیں آئیں بلکہ انہوں نے ظاہر جعفر کے خانساماں کو رقم دینے کا کہا۔
نور مقدم کے ڈرائیور کے انکشافات کے بعد اسلام آباد نے نئی سمت میں تحقیقات شروع کیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کی نشاندہی پر مقتولہ نور مقدم سے لیے 3 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔
ذرائع کے مطابق تین لاکھ روپےکی رقم کو پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے گھر سے برآمد کرکے کیس کا حصہ بنادیا ہے۔
Comments are closed.