گجرات کے تھانے میں ملزمہ کی موجودگی کے وقت لیڈی پولیس اہلکار نہ ہونے کا انوکھا حل نکالا گیا، ملزمہ کی تصویر بنوانے کے لیے مرد اہلکار کو لیڈی پولیس کا یونیفارم پہنا دیا گیا۔
مرد اہلکار کی لیڈی اہلکار کے یونیفارم میں تصویر وائرل ہونے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسلحہ، منشیات فروشی کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر کو 24 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.