ملائیشین حکام نے بھارت سے کورونا وائرس ان کے ملک میں منتقل ہونے کی تصدیق کردی۔
ملائیشین حکام کے مطابق ملائیشیا میں بھارت میں پائے جانے والے کورونا وائرس کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق کوالالمپور ایئرپورٹ پر دوران اسکریننگ بھارتی شہری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا نے بدھ سے بھارت سے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
بھارت میں پائے جانے والے وائرس کی ملائیشیا میں تصدیق کا وقت حکام نے تاحال نہیں بتایا ہے۔
Comments are closed.