ملائیشیا میں روکا گیا پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن ( پی آئی اے) کا طیارہ وطن واپس پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ 777 کوالالمپور سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے طیارےکے ساتھ 173 مسافر بھی ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
پی آئی اے کے طیارے کو لیزنگ کی رقم کے تنازع پر عدالتی حکم پر کوالالمپور میں روکا گیا تھا۔
فریقین کے درمیان معاملہ طے پانے کے بعد ملائیشیا سے طیارے کو واپسی کی اجازت ملی۔
طیارہ 2 روز قبل لیزنگ معاملہ حل ہونے پر کوالالمپور میں پی آئی اے حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔
بدھ کی شام پی آئی اے کا فضائی عملہ جہاز لینے کے لیے کراچی سے ملائیشیا گیا تھا۔
Comments are closed.