جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

مقبوضہ کشمیر کی اصلی حالت تبدیل کرنے کے 4 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی

جاپان میں مقیم معروف کشمیری راہنما و کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے چئیرمین چیئرمین شاہد مجید ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی اصلی حالت تبدیل کرنے کے 4 سال مکمل ہونے پر جاپان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ 

انہوں نے بھارت کو ایک بین الاقوامی دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ کشمیری عوام نے ان تبدیلیوں کو مسترد کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام جدوجہد آزادی کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے غیر کشمیری انتہا پسند ہندو کشمیر میں آباد ہو رہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔

انہوں نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہےکہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے، کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے حکومت پاکستان، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، عالمی اداروں اور اقوام متحدہ سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے پوری دنیا پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں مدد کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.