یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی تصویر والے پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان کی تصویر والے پوسٹرز لگ گئے ہیں۔
یہ پوسٹرز سری نگر اور دیگر علاقوں میں آویزاں کیئے گئے ہیں، پوسٹرز میں پاکستانی عوام اور وزیرِ اعظم عمران خان سے اظہارِ تشکر کیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں لگائے گئے ان پوسٹرز میں کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ’شکریہ پاکستان‘، ’شکریہ عمران خان‘ کے پیغامات درج ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں یہ پوسٹرز جموں و کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی آج (5 فروری کو) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یک جہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.