مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کے متنازع اجلاس سے قبل سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
مقبوضہ وادی سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق سری نگر میں نیشنل سیکیورٹی گارڈز اور مختلف ایلیٹ فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق بھارتی میرین کمانڈوز سرین گر کی مشہور جھیل ڈل پر تعینات ہے۔ قابض بھارتی فورسز کی سخت سیکیورٹی سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے وادی کے مخلتف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا، متعدد کشمیری گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
سری نگر میں کل سے جی 20 کا تین روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 22 مئی کو جی 20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
Comments are closed.