اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

عطا تارڑ نے سائفر سے متعلق اسد قیصر کی ویڈیو شیئر کردی

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سائفر سے متعلق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ویڈیو شیئر کردی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نیازی منافقت اور جھوٹ کی انتہا ہے۔

‏پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایڈووکیٹ پارٹی چیئرمین عمران خان کے رویے سے نالاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائفر پر آپ کے اپنے کہہ رہے ہیں کہ آپ نے خود اُن کو یہ سائفر دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ بات بھی واضح ہے جھوٹے منٹس آف میٹنگ بھی آپ نے خود بنوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ساز کا بیانیہ گھڑ کر اب امریکا سے مدد طلب کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ پر عطا تارڑ نے سائفر سے متعلق اسد قیصر کے خطاب کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.