اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

ایران: سیستان میں مسلح گروپ سے مقابلے میں 5 ایرانی سرحدی گارڈز ہلاک

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں مسلح گروپ سے مقابلے میں پانچ ایرانی سرحدی گارڈز ہلاک ہوگئے۔ ایران نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے ایران پاک مشترکہ سرحدی علاقوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی گارڈز کا مسلح گروپ سے مقابلہ پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے سراوان میں ہوا، مسلح دہشت گرد گروپ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایرانی گارڈز سے مقابلے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ سراوان میں دہشت گرد کارروائی کا مقصد مشترکہ سرحدی سیکیورٹی صورتحال خراب کرنا اور دونوں ممالک کی سرحدوں پر رہنے والوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران توقع کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اور مشترکہ سرحدوں کی سیکیورٹی بہتر بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.