اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

9 مئی کے واقعات پر پوری قوم شرمندہ ہے، چوہدری سرور

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پوری قوم شرمندہ ہے۔

اسلام آباد میں ایف نائن پارک سے نیشنل پریس کلب تک ق لیگ نے افواج پاکسان کے حق میں ریلی نکالی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کرلی۔

ریلی کی قیادت چوہدری سرور نے کی اور اختتام پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر پوری قوم شرمندہ ہے، شہدا کی یادگار پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ کرنل شیر خان شہید کی بہادری کو دشمن تک نے تسلیم کیا، ہم شہید فیملی سے معافی مانگتے ہیں کہ ان کی قدر نہ کی۔

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت جیو اور جینے دو کی پالیسی پر چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی یادگار پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، یقین دلاتا ہوں پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔

ق لیگی صدر نے کہا کہ آج اسلام آباد میں ریلی کا مقصد افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی تھا،خواتین ملک کا 50 فیصد ہیں، وہ آج ریلی میں شریک ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلا پیغام یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنایا، ملک جن مسائل سے گزر رہا ہے، ان سے ہم بچائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نےسائفر سے متعلق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ویڈیو شیئر کردی۔

چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ افواج پاکستان پر حملہ کرنے کا عمل قابل مذمت ہے، ق لیگ پورے ملک میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلیاں نکال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 مئی کو چوہدری شجاعت نے لاہور میں ریلی نکالی، پشاور اور کوئٹہ میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے ریلیاں نکالیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.