بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان کا تازہ ڈوزیئر جاری

پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تازہ ڈوزیئر جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ ڈوزیئر بھارت کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق جرائم کے حوالے سے 131 صفحات پر مشتمل ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) سے متعلق بھارت کو مشورہ دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈوزیئر میں مقبوضہ وادی میں جعلی مقابلوں، خواتین کی آبرو ریزی، زیادتی اور گمنام قبروں کے ٹھوس شواہد شامل ہیں۔

وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلم علاقے کو اقلیت بنایا جا رہا ہے، بھارت کی 9 لاکھ افواج مقبوضہ کشمیر پر مسلط ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے افغان بھائیوں کی بے پناہ خدمت کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹیں، افغان مہاجرین کی واپسی کو پیس پراسیس کا حصہ بنانا چاہئے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد مبصرین کو مقبوضہ وادی میں جانے کی اجازت نہیں، حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.