بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر امت مسلمہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے۔

جموں و کشمیر او آئی سی رابطہ گروپ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ فوج تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کے بعد کشمیر تاریکی میں ڈوبا رہا۔ بھارت کے زیر قبصہ کشمیر کی صورت حال دنیا سے اوجھل نہیں۔ بھارتی فوج کشمیریوں پر ناقابل مظالم ظلم ڈھا رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو رسائی دے۔ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بات کی۔ کشمیریوں کو جسمانی، نفسیاتی اور سیاسی طور پر کچلنے کی بھارتی مہم جاری ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا: وزیر خارجہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.