مقبوضہ بیت المقدس میں ایک مسلح فلسطینی کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق اتوار کو یروشلم کے قدیم شہر میں یہ واقعہ پیش آیا، اسرائیلی پولیس ترجمان کے مطابق سب مشین گن سے مسلح شخص پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔
واضح رہے کہ یہ گزشتہ چار دنوں میں مقبوضہ بیت المقدس میں دوسرا حملہ ہے اور یہ الاقصیٰ مسجد کمپاؤنڈ کے گیٹ کے قریب ہوا۔
بتایا جارہا ہے کہ مسلح شخص مشرقی بیت المقدس کا رہائشی تھا۔
فائرنگ سے زخمی 3 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.