بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتاح اسماعیل نے مریم نواز کے پیغام پر جواب دیدیا

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹ پر جواب دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے بلایا تھا اور ہدایت کی ہے کہ چھوٹے تاجروں کو نئے ٹیکس لاء پر مطمئن کریں۔

مفتاح اسماعیل نےکہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کےمطابق ایسے دکاندار جن کا بل 150 یونٹ سےکم ہووہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایسےدکاندار جوایف بی آرمیں رجسٹرڈ نہیں انہیں 3 ہزار روپےٹیکس دینا ہوگا، جوٹیکس ادا کیا جائےگا وہ حتمی ہوگا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہاکہ اس کےبعد دکانداروں کو نہ ٹیکس کا نوٹس آئے گا اورنہ ہی ایف بی آرافسران دکانوں کےچکرلگائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میں کل تاجروں کو اس حوالے سے مطمئن کروں گا۔

اس سے قبل ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ تاجروں کا موقف ہے کہ کچھ دکانیں بند ہوتی ہیں، اُن پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو دکانیں بند ہیں، ان پرٹیکس کے حوالے سے کچھ سدباب کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ چھوٹی سے چھوٹی دکان والا بھی ایک لاکھ روپے کماتا ہے، پوچھتا ہوں کہ کیا تاجر اپنی آمدن کا 3 فیصد ٹیکس بھی نہیں دے سکتے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.