سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل سب کو بے وقوف بنا سکتے ہیں مگر مارکیٹ کو نہیں۔
اپنے بیان میں شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے آپ کو لاٹھی ماری تو آپ نے 450 ارب روپے کے ٹیکس لگا دیے۔ مفتاح صاحب، پلٹ تیرا دھیان کدھر ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دوست ممالک سے ڈالر لینے کا دعویٰ کیا، مفتاح اسماعیل نے دوست ممالک کی پیشکش کے بارے میں ذکر کیا۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہو جاتا تھا، آئی ایم ایف سے ڈیل ہوگئی۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ تمام تر معاشی حالات صرف سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہیں۔
Comments are closed.