جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 3 فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ کے بعد مغربی کنارے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے قلندیا میں1 فلسطینی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق جنین کے پناہ گزین کیمپوں میں بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے 2 فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 2 ہفتوں ہی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 8 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.