being honest about wanting hookup reddit funny will send nudes in 20 minutes no hookups charlotte hookup bars mature hookup app farm girl hookup denver hookup airbnb

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معیشت مزید نیچے آنے تک احتساب جاری رہے گا، زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے احتساب کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق صدر زرداری  سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں، اس پر جواب میں انہوں نے کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

آصف زرداری سے ایک اور سوال کیا گیا کہ یہ احتساب کا عمل کب تک چلتا رہے گا؟ جواب میں سابق صدر نے کہا کہ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے سلسلہ جاری رہے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کیس میں سابق صدر نے بریت کی درخواست دائر کردی ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کچھ دیر بعد سنائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن کیس کی گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ آصف زرداری پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.