gina valentina melissa moore hookup hotshot my uber hookup hookup Middletown Delaware edelman hookup hookup Mount Ephraim hookup hotshot mature

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زرداری عدالت میں پیش، آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

سابق صدر آصف علی زرداری نے 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی سابق صدر کے خلاف 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری اور ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت میں موجود ہیں۔

آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیش ہوکر فرد جرم عائد کرنے کے بجائے بریت کی درخواست دی ہے۔

زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نہیں بنتا۔

وکیل فاروق نائیک کی دائر درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیس میں قومی خزانےکو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں، اس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی بری کیا جائے ، درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کریں۔

جج اصغر علی نے ریمارکس دیئے کہ پہلے آپ یہ بتائیں یہ درخواست قابل سماعت بھی ہے یا نہیں، پہلے آپ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر تو مطمئن کریں۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب میں کہا کہ پہلے آپ نوٹس جاری کریں اس کے بعد ہم دلائل دینگے، ہمیں کیس سے متعلق سب کچھ پڑھنا پڑے گا، 161کےبیانات کو بھی پڑھنا ہوگا۔

فاروق نائیک نے کہاکہ یہ کیس کرپشن اور کرپٹ پریکٹس میں آتا ہی نہیں ہے۔

جج اصغر علی نے کہا کہ درخواست قابل سماعت ہونے پر آپ کے دلائل سن لئے ہیں، کچھ دیرمیں فیصلہ کر دیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے 8  ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن کیس کی گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ آصف زرداری پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.