ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

معروف مصنف مستنصر حسین تارڑ اسپتال میں داخل، ڈاکٹروں نے پیس میکر لگا دیا

معروف ادیب، سیاح، سفر نامہ نگار اور دانشور مستنصر حسین تارڑ دل کے عارضے کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل، ڈاکٹروں نے انہیں پیس میکر لگا دیا ہے۔

درجنوں کتابوں کے مصنف مستنصر حسین تارڑ دل کو تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں لایا گیا۔

کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کے مطابق مستنصر حسین تارڑ کو ایکسٹرنل پیس میکر لگانے کے بعد سی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.