ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

کراچی، ڈیفنس سے لاکھوں کی گھڑیاں چوری کرنیوالا گرفتار

کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی گھڑیاں چوری کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ڈیفنس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کی گھڑیاں چھین کر فرار ہونے والے ملزم اظہر کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے ڈیفنس میں واقع گھڑیوں کی ایک دکان سے آن لائن گھڑیاں خریدیں، دکان کا ڈلیوری بوائے ملزم کی پسند کی ہوئی گھڑیوں کو لے کر ملزم کے بتائے ہوئے مقام پر پہنچا، ملزم نے ڈلیوری بوائے سے گھڑیاں چھینی اور فرار ہوگیا۔

دکان کے مالک نے تھانہ ڈیفنس میں واقعے کی FIR درج کروائی تھی، پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینی ہوئی گھڑیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اسی نوعیت کی درجنوں وارداتیں کر چکا ہے، ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.