وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج معاشرے میں پولیس کی ذمے داری پہلے سے زیادہ ہے، بدقسمتی سے پولیس کو وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار ہیں۔
نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پولیس بہت محنت اور ہمت سے اپنی ذمےداریاں نبھارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس جب ایلیٹ کلاس کاچالان کرتی ہے تو اس سےالجھا جاتا ہے، بحث کی جاتی ہے، آج پولیس کے چیلنجز زیادہ مشکل اور کٹھن ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس صبح شام ملک کی خدمت کر رہی ہے، پولیس کو وہ مقام، سہولت اور تنخواہ نہیں ملی جس کے وہ حقدار ہیں، پولیس کے 7000شہدا کی تاریخ گواہ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کرمنل بھی آرگنائزڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ملک میں تخریب کاری کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا،عوام کی توقعات پولیس سے زیادہ ہیں۔
Comments are closed.