مظفر گڑھ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی کے گھر سے 15 کروڑ روپے کی برآمدگی کا معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق ادارے نے مظفر گڑھ ضلع کونسل کے اکاؤنٹنٹ زوہیب حمید کو گرفتار کرلیا ہے، جسے مزید تفتیش کےلیے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کو پی ٹی آئی ایم پی ایز کو مالی فوائد میں مدد دینے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق جعلی ترقیاتی کاموں، فرضی کوٹیشنز اور بوگس بلوں کی مد میں خرد برد کی گئی۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈ اور منصوبوں کی چھان بین بھی جاری ہے۔
Comments are closed.