مظفر گڑھ میں دو روز قبل اغوا کیے گئے 5 سالہ بچے کی لاش دریائے سندھ سے مل گئی۔
تحصیل کوٹ ادو سے 2 روز قبل اغوا کیے جانے والے 5 سالہ بچے کی لاش دریائے سندھ سے مل گئی ہے، پولیس کے مطابق بچےکا قاتل اس کی پھوپی کا بیٹا نکلا۔
29 ستمبر کو ملزم کا اپنے ماموں سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، غصےمیں آکر ملزم نے اپنے5 سالہ کزن کو اغوا کرکے تونسہ بیراج سے دریا میں پھینک دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی موجود ہے۔
Comments are closed.