بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفر گڑھ: تھل جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل

مظفر گڑھ میں تھل جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوگیا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے 3 کلومیٹر کا فاصلہ ایک منٹ 31 سیکنڈ میں مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

مظفرگڑھ میں چھٹی تھل جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوگیا، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا اور ڈی پی او نے کوالیفائنگ راؤنڈ کا افتتاح کیا۔

جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کھیلوں پر اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے 3 کلومیٹر کا فاصلہ ایک منٹ 31 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ زین محمود دوسرے نمبر پر رہے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کی اسٹاک کیٹیگری میں یاسر احمد نے ایک منٹ 40 منٹ میں 3 کلومیٹر ٹریک کو طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پہلے سندھ گورنرز کپ اوپن گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پروفیشنل گالفر منہاج مقصود بدستور سرفہرست ہیں۔

خواتین کیٹیگری میں رباب سلطان نے ایک منٹ 57 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تھل جیپ ریلی میں کل اسٹاک اور وومن کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے، 27 نومبر کو ہونے والے راؤنڈ میں اسٹاک کیٹگری کے فائنل مقابلے میں 60 ریسرز اور خواتین کیٹیگری میں 8 خواتین ریسرز حصہ لیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.