مظفر گڑھ میں سرکاری گندم میں کروڑوں روپے کی خرد برد پکڑی گئی، مٹی اور جو ملی گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین کے مطابق خان گڑھ فوڈ سینٹر پر چھاپا مارا گیا، جہاں گندم کی ہزاروں بوریوں میں مٹی اور جو مکس کیا جارہا تھا جسے قبضے میں لے لیا گیا، جبکہ 30 ہزار سے زائد ملاوٹ والی بوریاں پہلے ہی ٹیکسلا کی فلور ملوں کو بھیجی جاچکی ہیں۔
کروڑوں روپے کی گندم کی خردبرد میں ملوث 2 فوڈ انسپکٹرز فرار ہیں۔
Comments are closed.