بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفرآباد، یوم استحصال کے حوالے سے آزادی چوک پر کشمیریوں کا دھرنا

مظفرآباد میں یوم استحصال کے حوالے سے آزادی چوک پر کشمیریوں کا دھرنا جاری ہے۔

سربراہ پاسبان حریت عزیر غزالی نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل بھارتی اقدامات کو کالعدم قرار دے، مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو استصواب رائےکا حق دیا جائے۔

جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ و حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔

ڈائریکٹرفورم فارجسٹس اینڈ پیس مشتاق الاسلام نے کہا کہ مسئلہ دفعہ 370 یا 35 اے کا نہیں، ہماری آزادی کا ہے۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ہم صرف اقوام متحدہ کےزیر اہتمام رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کشمیریوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کی جانب مارچ کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.